اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے مسلم لیگ (ن )کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کے الزامات پر انہیں لیگل نوٹس بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق فرح خان نے اپنے وکیل کے ذریعے عطا اللہ تارڑ کے الزامات پر انہیں قانونی نوٹس بھجوایا، نوٹس الزامات لگانے اور تضحیک آمیز انداز سے نام بگاڑنے پر بھیجا گیا۔عطا تارڑ سے 7 روز میں تحریری معافی اور الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نوٹس کے متن کے مطابق عطا تارڑ میڈیا پر آکر معافی مانگیں اور الزامات واپس لیں معافی نہ مانگنے کی صورت میں پانچ ارب روپے ہرجانے کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
فرح گوگی نے لیگی رہنما عطا تارڑ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا









