کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کردی۔
گزشتہ روز عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہر طرف ہی کرن اور اُن کے شوہر حمزہ کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
کرن اشفاق کے دوسرے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا تھا جہاں اُن کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر پوسٹ کیں، کرن اور اُن کے شوہر حمزہ علی نے نکاح کے لیے سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سابقہ اہلیہ کی اچانک دوسری شادی پر عمران اشرف یوں تو خاموش ہیں لیکن اُنہوں نے اسی دوران اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں مبہم پوسٹ شیئر کی۔
عمران اشرف نے اپنے ٹی وی شو “مذاق رات” کا ایک ویڈیو کلپ انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کیا جس میں اداکارعفان وحید شاعری کررہے ہیں۔
وہاج علی کہتے ہیں کہ “بڑا ہی جان لیوا ہے صاحب، یہ اہم ہونے کا وہم ہونا”۔
View this post on Instagram
عمران اشرف کی یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اُنہوں نے یہ شاعری اپنی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے ردعمل میں پوسٹ کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے۔
سال 2022، اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔









