کراچی (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن کو آئندہ 48گھنٹوں میں الیکشن شیڈول جاری کرنا ہے اگر اس دوران شیڈول جاری نہیں ہو سکا تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ الیکشن میں تاخیر ہو گی الیکشن کمیشن کے رولز میں نئی ترمیم کے بعد پولنگ ڈے سے ساٹھ روز قبل ڈی آر اوز اور آر اوز کا تقرر کیا جانا لازمی امر ہے جو نئی صورت حال کے بعد تاخیر کا شکار ہو چکا ہے.
اب امکان ہے کہ الیکشن کمیشن عدلیہ سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تقرری کے لیے خط لکھے گا اب عدلیہ پر منحصر ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو ڈی آر اوز اور ار اوز فراہم کرتی ہے یا نہیں اس عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے الیکشن کمیشن کو ۔142 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران درکار ہے جس میں سے ۔
اس میں پنجاب کے 40، خیبر پختونخوا 36 ،بلوچستان کے 36 اور سندھ کے 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران شامل ہیں۔ جبکہ میں پنجاب کے لیے 441 ریٹرننگ افسران ، خیبر پختونخوا کے لیے 160ریٹرننگ افسران ،سندھ کے لیے 191 اور بلوچستان کے لیے 67 ریٹرننگ افسران درکار ہونگے جو مجموعی طور پر 859 ریٹرننگ افسرانپر مشتمل ہے یہ ڈی ار اور اور ٓر اوز کی تربیت (آج) جمعہ سے شروع ہونی تھی جو اب تاخیر کا شکار ہو چکی ہے تاہم ۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 8 فروری کو الیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں اورا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر اور انکی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی جو کہ الیکشن شیڈول کا اہم جز ہے۔
تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولیت کی جا سکےپی ٹی آئی کی طرف سے ڈی آر اوز اور آر اوز کے تقرر کو چیلنج کرنے اور ان کی تقرری کی معطلی کے بعد کی صورتحال پر کمیشن نے غور کیا جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گاموجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی بھی طور ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔








