لاہور:مسلم لیگ(ن) نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور ہائیکورٹ کے ریٹرننگ افسران سے متعلق فیصلے کے خلاف لارجر بینچ میں فریق بنے گی،مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے پٹیشن تیار کرنا شروع کر دی۔
ن لیگ کا انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ








