بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی حالات اور آئین کا تقاضا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں،اسحاق ڈار

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہاہےکہ ملکی حالات اور آئین کا تقاضا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آزاد آئینی ادارہ ہے ۔ ملک میں الیکشن کروانا صرف الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے اور کسی بھی ادارے کی غیر ضروری رخنہ اندازی الیکشن میں تاخیر کا باعث بنے گی۔انہوںنے کہاکہ ملکی حالات اور آئین کا تقاضا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں ، مسلم لیگ (ن) انتخابات مقررہ وقت پر ہونے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔