پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ کے زیر نگرانی انتخابات کروانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے ضمنی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 18 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی وکیل معظم بٹ نے عدلیہ کی نگرانی میں الیکشن کے لیے کیس دائر کیا تھا۔
پی ٹی آئی نے الیکشن پر ایک اور درخواست دائر کردی، عدالتی نگرانی کا مطالبہ








