اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کے لیے عوام کو تیار کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر عوام کے نام جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں منگل کو شہیدوں اور غازیوں کے شہر جہلم آرہا ہوں۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جہلم کے لئے اہم پیغام- #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور pic.twitter.com/4CLCYgdbPN
— PTI (@PTIofficial) May 9, 2022
عمران خان نے کہا کہ جب میں آپ کو اسلام آباد کال دوں گا تو آپ سب نے پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کے لیے مارچ میں شرکت کرنی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بتانا ہے کہ بیرونی سازش سے مسلط حکومت ہمیں منظور نہیں ہے۔
عمران خان نے اُمید ظاہر کی کہ عوام ضرور اس مارچ میں شرکت کرے گی۔









