کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کررہے ہیں۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ منحرف اراکین کے بچوں سے کوئی شادیاں نہ کرے، یہ سیاستدان ہے ہی نہیں، یہ ہم پر لادے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن نومبر 2023 میں ہی ہوں گے، بلدیاتی الیکشن کے لیے ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ جولائی میں کرایا جائے، صوبے میں بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔
عمران خان بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ








