بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارباز خان نے اپنی شادی کی تصاویر فالوورز کے لیے شیئرکردیں

بالی ووڈ کے مقبول اداکاروفلمسازاربازخان کی دوسری شادی کی خبراورتصاویرسوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہیں۔ اداکار نے فالوورز کے لیے بالآخر خود بھی تصاویر شیئرکردی ہیں ۔

ارباز خان نے ملائکہ اروڑا سے راہیں الگ کرنے کے بعد بھارتی میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شوریٰ خان سے نکاح کے موقع کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں 24 دسمبر کو ممبئی میں اس جوڑے کی نکاح کی تقریب میں اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arbaaz Khan (@arbaazkhanofficial)

تصاویر میں ارباز خان کے بیٹے ارہان خان اور بھائی سلمان خان بھی موجود ہیں۔

ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی ممبئی میں اداکار کی بہن ارپیتا خان شرما اور آیوش شرما کے گھر پر ہوئی۔

تصاویر میں ارہان خان کی والد کے ہمراہ مسکراہٹ بکھیرتی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ارباز خان کی ہونے والی دلہن شورہ خان بالی ووڈ کی مقبول میک اپ آرٹسٹ ہیں۔ دونوں فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پرایک دوسرے کو اپنا دل دے بیٹھے تھے۔

اس سے قبل ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے بھارتی اداکار سے اپنے بریک اَپ کی تصدیق کی تھی۔

ارباز خان کی پہلی شادی ملائکہ اروڑا سے دسمبر 1998 میں ہوئی تھی جو 19 سال بعد ختم ہوگئی تھی۔ اس جوڑے کا ایک21 سالہ بیٹا ارہان