بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’لوگ بچوں کیلئے شادی کرتے ہیں لیکن میں تو خود ایک بچی ہوں‘، شادی کے سوال پر مشی خان کا تبصرہ

اداکارہ مشی خان نے اب تک شادی کرنے کے سوال پر کہا کہ آج کل لوگ بچے پیدا کرنے کے لیے شادی کرتے ہیں لیکن وہ تو خود ایک بچی ہیں، اداکارہ نے کہا کہ انہیں شادی نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

ماضی کی مقبول اداکارہ مشی خان نے شوبز انڈسٹری میں طویل وقت گزارا ہے اور انہوں نے کئی نامور ڈراموں میں کام کیا لیکن انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔

مشی خان کے انٹرویو کے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں 50 سالہ اداکارہ نے اب تک شادی نہ کرنے کے سوال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اکیلے زندگی گزارنا اتنا آسان نہیں ہے، ایسے لوگ ضرور ہیں جو انہیں بغیر شادی شدہ دیکھ کر فکر مند ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہے کہ خدا نے تمام مخلوق کو صرف ایک کام کے لیے پیدا نہیں کیا، شاید ان زندگی کا مقصد بالکل مختلف ہے۔

مشی خان نے کہا کہ وہ بچپن سے ایک ایسی بچی تھیں جو صرف اپنے کام میں مصروف رہتی تھی، رات کو 2 بچے اچانک اپنے پالتو کتے کو کھانا دینے کا سوچتی، ’اب جب ایسے میں آپ کسی کے ساتھ ہوں گے تو ظاہر ہے لڑائیاں تو ہوں گی‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی کا مقصد صرف شادی کرنا نہیں ہے، لوگ بچے پیدا کرنے کے لیے شادی کرتے ہیں لیکن اگر آپ خود ایک بچہ ہیں تو آپ مزید بچوں کو لاکر کیا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں شادی نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے اور اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ وہ جس سے شادی کرنے والی تھی وہ نہیں ہوئی۔

مشی خان نے کہا کہ جن سے ان کی شادی ہونے والی تھی، آج اس شخص کو دیکھتی ہیں تو وہ شکر ادا کرتی ہیں کہ اللہ نے انہیں ’پاگل اور موٹے لوگوں‘ سے بچا لیا، یہ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ہنس پڑیں۔