گجرات میں دو بہنوں میں ٹِک ٹاک ویڈیو پر فائرنگ، ایک جاں بحق گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 2 بہنوں میں لڑائی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اس دوران بڑی بہن کی فائرنگ سے چھوٹی بہن جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔