بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجن پور: دھند کے باعث انڈس ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم، 2 بھائی جاں بحق

راجن پور میں دھند کے باعث انڈس ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم کے سبب 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

’نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ بنگلہ ہدایت کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں دھند کے دوران تیز رفتار کار اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے میں کار سوار 2 بھائی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔