اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں لیاقت بلوچ نے سابق صدر سے سوال کیا کہ ’جناب صدر پاکستان‘ کیسے ہیں؟
اس پر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ ’یار بلوچ‘ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں، مولانا فضل الرحمان نے سن لیا تو ناراض ہو جائیں گے۔
سابق صدر کے جملے پر مولانا فضل الرحمان سمیت وہاں موجود تمام سیاسی قائدین کے قہقہے بلند ہو گئے۔








