لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی۔
اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ شدید مذمتاللہ تعالی کا شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے ساتھی حملے میں محفوظ رہےسابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا غیرملکی اسلحہ سے لیس پاکستان دشمن عوامی قائدین کو نشانہ بنا کر دہشت پھیلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر پاکستان دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گی ،قوم اپنے اتحاد کی قوت اور سکیورٹی فورسز کی طاقت سے پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی، ان شاءاللہ مولانا فضل الرحمن کو نشانہ بنانے کا مقصد پاکستان میں انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہےدہشت گرد پاکستان اور پاکستانیوں کے دشمن ہیں، قوم کو مل کر اس دشمن کو مٹانا ہوگا۔








