اسلام آباد: ماہر علم نجوم انتظار حسین زنجانی نے کہا ہے کہ میرے علم کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بنیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ میں نے نواز شریف سے عرض کی تھی کہ آپ خوش نصیب انسان ہیں جو پاکستان کے تین بار وزیراعظم بنے ہیں، یہ سعادت آپ کے علاوہ کسی دوسرے کے حصے میں نہیں آئی ہے۔
انہوں کہا کہ میں نے نواز شریف کا زچہ 2024 کا دیا ہے،مجھے فروری میں ان کی صحت خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے،اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔
پروگرام میں موجود ٹیروکارڈریڈرعالیہ نذیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا ستارہ بہت مضبوط ہےاور وہ ایک بہترین اور مضبوط سیاستدان ہیں،اور وہ تاحیات اتنے ہی مضبوط ستارے کیساتھ رہیں گے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ چوتھی بار وہ وزیراعظم بنیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے عالیہ نذیر کا کہنا تھا کہ ان کا پولیٹکل ستارہ بہت مضبوط ہے، انہیں قید یا جیل رکھنا ممکن نہیں دکھائی دیتایہ مجھے باہر آتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اگست ستمبر میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ستارہ کمزور ہوا تھا اس کے بعد اب سٹرینتھ میں ہے،وہ باہر آئیں گے، ان کے پارٹی الیکشن بھی لڑے گی اورمضبوط پوزیشن لے گی۔
جبکہ ملک میں آئندہ حکومت کسی ایک پارٹی کی ہو گی مجھے مخلوط حکومت بنتی نظر نہیں آرہی۔
جبکہ معروف آسٹروپامسٹ سامعہ خان کا بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو اللہ پاک نے تین باروزیراعظم بنایا ہےلیکن اب کی بار مجھے لگتا ہے کہ وہ کنگ میکر بنیں گے لیکن کنگ نہیں بن سکتے۔
انکا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ستارہ بہت مضبوط ہے انہیں 20 مارچ کے بعد ڈیل کے تحت ریلیف ملنے کے امکانات ہیں۔








