اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ و خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پو پوسٹ میں سرتاج عزیز کے انتقال کی تصدیق کی۔
مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے بھی سرتاج عزیز کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔
سرتاج عزیز، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے۔
وہ تحریک پاکستان کے رہنماؤں میں سے تھے اور انہوں نے خزانہ و خارجہ سمیت مختلف عہدوں پر کام کیا۔









