اسلام آباد(ممتازنیوز)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کی ٹیکنیکل ٹیموں نے 500 کے وی گدو سوئچ یارڈ کے متاثرہ سرکٹ بریکر کی تبدیلی کا کام مکمل کرلیا ہے۔ این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کی ہدایت پر متاثرہ سرکٹ بریکر کی تبدیلی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کا اضافی عملہ تعینات کیا گیا تھا۔ این ٹی ڈی سی کی ٹیموں نے 500 کے وی گدو- مظفرگڑھ ٹرانسمیشن لائن کو بھی کامیابی سے انرجائز کردیا ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث گدو میں این ٹی ڈی سی کی 500 کے وی اور 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ہوئیں جس کے نتیجے میں سوئچ یارڈ کے 500 کے وی سرکٹ بریکر کا ایک پول بھی متاثر ہو. تاہم، این ٹی ڈی سی ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ پول کو سوئچ یارڈ سے آئسولیٹ کر دیا تھا جبکہ سوئچ یارڈ کے دیگر 02 سرکٹ بریکرز فعال رہے۔ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے این ٹی ڈی سی کے ویئر ہاؤس میں ایک اضافی سرکٹ بریکر دستیاب تھا جسے فوری طور پر استعمال میں لایا گیا۔
این ٹی ڈی سی نے گدو سوئچ یارڈ میں سرکٹ بریکر کو کامیابی سے تبدیل کر دیا








