راولپنڈی :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔
پرویز الٰہی کو طبیعت ناسازی پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔
چودھری پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔
چودھری پرویز الہٰی کو گزشتہ ہفتے بھی طبعیت ناسازی پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔








