بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمیں بالکل یقین ہے کہ الیکشن ہوں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمیں بالکل یقین ہے کہ الیکشن ہوں گے،ہمیں انتخابی مہم اور منشور کے حوالے سے جلدی کی ضرورت ہے،تین چار دن میں ہم اپنی رفتار بڑھالیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہمیں کسی اور جگہ سے نہیں صرف پاکستانی عوام سے امید ہے،  ہمیں انتخابی مہم اور منشور کے حوالے سے جلدی کی ضرورت ہے، اب تک یہ چیزیں عوام کے سامنے آجانی چاہئیں تھیں،تین چار دن میں ہم اپنی رفتار بڑھالیں گے۔ شہبازشریف اور مریم نواز نے جلسے کئے ہیں ان کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔