اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ مسلم لیگ(ن) کا دوٹوک فیصلہ ہے کہ 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہوں۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے سینیٹ میں انتخابات کے التوا سے متعلق قرارداد کی منظوری پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ عوام 8 فروری کو اپنی رائے کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ کرے گی۔ اچھے دنوں کے آغاز کو ووٹ پھر نواز کو ،بہترکل بنائیں ملکر۔
مسلم لیگ(ن) کا دوٹوک فیصلہ ہے کہ 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہوں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ عوام 8 فروری کو اپنی رائے کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ کرے گی۔ اچھے دنوں کے آغاز…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 5, 2024








