خاموشی سے نکاح کرنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ عریشہ رضی خان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ اسٹوریز شیئر کی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوریز سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہوگئیں اور ممکنہ طور پر وہ جلد پیا دیس سدھار جائیں گی۔

عریشہ رضی خان کی رخصتی کی تیاریاں شروع
عریشہ کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ڈانس کی پریکٹس کی جارہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی ’ڈانس موڈ‘ اور ’عریشہ گاٹ دولہا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ساتھی اداکار و ماڈل حسان خان کی اسنٹااسٹوری بھی ری شیئر کی ہے جس میں عریشہ رضی خان کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔









