بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرح خان کی سالگرہ پر ملائکہ اروڑا نے ارجن سے کھانا منگوالیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کوریوگرافر و ہدایتکار فرح خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی سہیلی و اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے کھانا منگوالیا۔گزشتہ روز بھارتی ڈانس شو جھلک دکھلاجا کے سیٹ پر فرح خان کی سالگرہ کی پارٹی کی گئی جس میں لذیذ کھانوں سے ٹیبل کو سجایا گیا۔اس موقع پر خود فرح خان نے یادگار ویڈیو بنا کر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ جاری کی۔

مذکورہ ویڈیو میں فرح خان بتاتی ہیں کہ یہ راجما، آلو، مٹن پلا میری سالگرہ کے موقع پر خود ملائکہ اروڑا نے اپنے ہاتھوں سے ارجن کو کال کر کے اس کے گھر سے منگوائے ہیں۔فرح کی سالگرہ کی دعوت سے ملائکہ اروڑا اور روینہ ٹنڈن کو بھی لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں فرح خان نے لکھا کہ ملائکہ اور ارجن نے اس خاص دعوت کا اہتمام کیا اور روینہ میرے لیے ایک خاص ڈش لے کر آئی۔ ان دوستوں کا شکریہ جنہوں نے آج میرے لیے یہ سب کیا۔