بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجہ ریاض این اے 104 کے الیکشن سے دست بردار

لاہور ( ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ میری طبیعت خراب ہو گئی جس کے سبب این اے 104 کے الیکشن سے دست بردار ہو رہا ہوں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ میری جگہ اب میرا بیٹا راجہ دانیال شیر کے نشان پر الیکشن لڑے گا، اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے کے مسائل حل کرنے میں مشغول ہوں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ مجھے موقع فراہم کیا، حلقے کی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔