اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ،احسن اقبال اور دانیال عزیز کے درمیان صلح کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے، گزشتہ روزشہبازشریف سے دانیال عزیزنے ملاقات کی۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے دانیال عزیزنے کہاکہ پارٹی کو شوکاز کا جواب دیا تو پھر بات چیت کے لیے رابطے کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ وہ شہبازشریف سے کئ بار مل چکے ہیں،تاہم نوازشریف سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف میرے اور احسن اقبال کے درمیان سمجھوتہ چاہتے تھے ،احسن اقبال کو شہبازشریف نے سمجھانے کی کوشش کی ہے، ٹکٹ کے معاملے پر پارٹی قیادت نے مجبور ہو کر احسن اقبال کے حق میں فیصلہ کیا، احسن اقبال نے اپنی طرف سے صوبائی اسمبلی کے قیادت کو پتہ چلاتو وہ پارٹی چھوڑنے کے نا م پر بلیک میل کرنے لگے۔ انہوں نے کہاکہ دل آزاری ہوئی ہے تاہم ابھی تک پارٹی چھوڑنے کا نہیں سوچا۔
شہبازشریف ،احسن اقبال اور دانیال عزیز کے درمیان صلح کرانے کے لیے سرگرم








