بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چور چور کا شور مچانے والا خود چور نکلا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چور چور کا شور مچانے والا خود چور نکلا، قومی اسمبلی سمیت اداروں کو متنازع بنایا گیا، غیر آئینی، غیر جمہوری کاموں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے کمیشن بنایا جائے ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر جمہوریت کی ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں ان واقعات کی تحقیقات کرکے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔