بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنی گالہ کے 4 ملازمین جن کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے آئے، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا ہے کہ بنی گالہ کے 4 ملازمین کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے، ان ملازمین کے اکاؤنٹس میں باہر سے کروڑوں روپے آئے ہیں۔

“نجی ٹی وی کے مطابق  میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 اکاؤنٹس کو ماننے سے انکار کر دیا لیکن سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں ان کا پردہ فاش ہو گیا،   تحریک انصاف اپنی تمام فنڈنگ سے منکر ہو رہی ہے اور الزام دوسروں پر عائد کر رہے ہیں۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) کے سابق دور میں انہوں نے چوہدری نثار سے اکاؤنٹس کی تحقیق کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا، اس کے بعد احسن اقبال کو بھی لکھا وہ بھی خاموش رہے۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت بنی گالہ کے 4 ملازمین کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے، ان ملازمین کے اکاؤنٹس میں باہر سے کروڑوں روپے آئے ہیں۔