کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے اہم کاروباری مرکز صدر میں دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ دھماکہ شہر کے گنجان آباد علاقے صدر میں ہوا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئی ہیں۔دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ دور دور تک آواز سنائی دی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوری طور پر دھماکے میں کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کراچی ، اہم کاروباری مرکز صدر میں دھماکہ،متعددافراد زخمی، کئی گاڑیاں تباہ








