راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں میں جنگی مشقوں کا معائنہ کیا جس کا مقصد فارمیشنز کے منصوبوں کی تطہیر کرنا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نئی حاصل کردہ ٹیکنالوجیز کے بارے میں مشقوں/طریقہ کار اور نئے تصورات کی توسیع اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔چیف آف آرمی سٹاف نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی تربیت اور کارکردگی کو سراہا ۔جنگی مشق کے سیشن کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے سنٹرل کمانڈ کی سٹرائیک فارمیشن کی منصوبہ بندی کے عمل کا جائزہ لیا ۔انہوں نے درپیش خطرات کے خلاف فارمیشن کی مجموعی جنگی تیاری کی تعریف کی اوردنیا بھر میں جاری تنازعات سے سیکھنے پر زوردیا۔ اس سے پہلے کھاریاں آمد پر کمانڈر سنٹرل کمان لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف کاکھاریاں کا دورہ ، جنگی مشق کا معائنہ








