بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،خرم آغا کو سیکرٹری مواصلات کا چارج تفویض،ظفر خان سیکرٹری ورثہ تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،گریڈ22کے افسر کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو سیکرٹری مواصلات ڈویژن کا اضافی چارج تفویض،ظفر خان سیکرٹری قومی ورثہ وکلچر ڈویژن تعینات،گریڈ22کے افسر ڈاکٹر ارشد محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین (ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ22کے افسر )کیپٹن (ر) محمد خرم آغا کو سیکرٹری کمیونیکیشن ڈویژن کا تین ماہ کےلئے اضافی چارج دیا گیا ہے۔موجودہ سیکرٹری کمیونیکیشن ڈویژن گریڈ22کے افسر ظفر خان کو تبدیل کر سیکرٹری قومی ورثہ وکلچر ڈویژن تعینات کردیا گیا ۔اس طرح ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ22کے افسر ڈاکٹر ارشد محمود کو سیکرٹری قومی ورثہ وکلچر ڈویژن سے تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔