لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم اور ان کی پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر مریم نواز نے کہا کہ ملک کا خون چوسنے والے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں، نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران خان اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔مریم نواز نے استفسار کیا ہے کہ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟
جھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ۔ اسمبلیوں سے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے مگر ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں۔ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور PTI کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟ https://t.co/P1YeLanFhF
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 13, 2022









