اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی بھی موجود تھے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے، آئین پاکستان کی سربلندی اور احترام ہر ادارے اور شخص ہر لازم ہے، موجودہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔سپیکر راجہ پرویز اشر ف نے کہا کہ ملک اور عوام کو درپیش مسائل کو ایوان میں زیر بحث لایا جا رھا ہے، تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپنی جماعت کے اراکین کے نام دینے کے لیے خطوط لکھے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یوان میں موجود تمام جماعتوں کے اراکین کو اپنی رائے کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فصل الرحمان نے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اورکہا کہ ایوان کی کاروائی کو خوش اسلوبی اور غیر جانبدارانہ انداز میں چلانے پر اسپیکر کا کردار قابل ستائش ہے۔
موجودہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے،سپیکر قومی اسمبلی








