راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اوراعلیٰ عسکری قیادت نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ایک عظیم دوست کھو دیا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے، آمین









