اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کردار ناقابل فراموش ہے، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے پاکستان مخلص اور بااعتماد دوست سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان پاکستان سے گہری وابستگی رکھتے تھے اور انہوں نے ہمیشہ ہر فورم پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی، پاکستان کی پارلیمان اور عوام اس دکھ کی گھڑی می متحدہ عرب امارات کے عوام اور شاہی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے (آمین)۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے زاہد اکرم درانی نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ڈپٹی اسپیکر نے شاہی خاندان اور عرب امارات کی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔
شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے پاکستان مخلص اور بااعتماد دوست سے محروم ہو گیا ،سپیکر قومی اسمبلی








