اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان دیوالیہ ہونے جا رہا ہے لیگی رہنما قیصر احمدشیخ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔نون لیگ کی معاشی ایڈوائزی کمیٹی کے ممبر قیصر احمد شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف ہاتھ پھیلاتے رہیں گے مزید قرض مانگ رہے ہیںمہنگائی حکمرانوں کی اپنی غفلت کی وجہ سے ہے،مسئلہ یہ ہے یہ اسمبلیوں میں بھی بحران پر توجہ نہیں ہے ،ہماری اسمبلیوں میں بھی ان چیزوں پر بحث نہیں کی جا رہی ،ہمارے سامنے سری لنکا ڈیفالٹ ہوچکا،غیر ملکی حکومتوں نے پیسہ صرف بینکوں میں رکھنے کےلئے دیا،ہمارے ملک میں 10ارب سے کم ڈالرز ریزرو رہ گئے ہیں،آئی ایم ایف سبسڈی ختم کرانے پر بضد ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھی غیر منتخب شخص کو وزیر خزانہ بنایا،مفتاح اسماعیل ناتجربہ کار وزیرخزانہ ہیں،کسی بھی رکن کو وزیر خزانہ بنایا جاتا تو حالات اور ہوتےوزرائے خزانہ باہر سے آتے ہیں اور ہم سے مشاورت نہیں ہوتی،پارٹی کو بتا دیا مفتاح اسماعیل ڈیلیور نہیں کرسکتے،مفتاح اسماعیل خلاف بات کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی بحران آچکا الیکشن مسئلے کا حل نہیں،میثاق معیشت الیکشن سے پہلے ہونا چاہیے،معیشت کی بہتری پر توجہ نہ دی گئی تو ملک میں فساد اور خانہ جنگی کا خطرہ ہے،پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مل کر معیشت پر کام کرنا ہوگا۔
پاکستان دیوالیہ ہونے جا رہا ہے لیگی رہنما نے خطرے کی گھنٹی بجا دی








