بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پوری کوشش کر رہا ہے کہ حکومت گرنے کی ذمہ داری اس پر نہ آئے،خواجہ آصف

اسلام آباد/لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے اپنی حکومت کو کمزورکرنے اور گرائے جانے کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی نااہلی دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ، عمران خان پوری کوشش کر رہا ہے کہ حکومت گرنے کی ذمہ داری اس پر نہ آئے،ہمار ے اوپر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں ،عمران خان کی کرپشن کی لمبی داستان ہے ،ان سے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہوئے ، کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ،سب کو کھلی چھٹی دے رکھی تھی،خود جہازپر بیٹھ کر وزیراعظم ہائوس آتے رہے ،عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ۔ نجی ٹی وی سے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ان کو مختلف ادارے شیلٹر فراہم کرتے رہے تو سب ٹھیک ہے ، ہم وکٹ پر لمبے نہیں لیٹیں گے ،وکٹیں نہیں اکھاڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کرپشن کی کیا اس کا الزام بھی فوج پر ہے؟ اشارے کنایوں میں بات ہورہی تھی شاید بلی اب تھیلے سے باہر آگئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پوری کوشش کر رہا ہے کہ حکومت گرنے کی ذمہ داری اس پر نہ آئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں ،ہمارے ساتھ کیا ہوا،نوازشریف کے ساتھ کیا ہوا،ہم نے کوئی الزام نہیں لگائے ۔