بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا اومیکرون کے پیشِ نظر ائیر پورٹس پر ریپیڈ اینٹی جِن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک اومی کرون کا سب ویریئنٹ رپورٹ ہونے کے بعد پروازوں کے لیے پالیسی میں ترمیم ، قومی ادارہ صحت نے کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر ائیر پورٹس پر ریپیڈ اینٹی جِن ٹیسٹ(RAT )کا فیصلہ کرلیا۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ) کے مطابق ریپڈ ٹیسٹ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کا ہوگا۔ریپڈ اینٹی جِن ٹیسٹ آج رات (14 مئی) 12:01سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیرپورٹس پر نافذ العمل ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق ابتدا میں 150 افراد تک کے حامل چھوٹے جہازوں کے مسافروں میں سے 10 سے 15 مسافروں کے RAT ٹیسٹ ہونگے جبکہ 250 یا اس زائد مسافروں کےحامل بڑے جہازوں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے ٹیسٹ ہوں گے۔سول ایویشن اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ یہ اقدامات منسٹر آف ہیلتھ کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں کورونا کے اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔