سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چاہت فتح علی خان الیکشن کے دن منظر نامے سے غائب ہو گئے۔
عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرنے والے چاہت فتح علی خان کیا واقعی الیکشن لڑ رہے ہیں؟
آزادی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والے چاہت فتح علی خان نے این اے 128 لاہور سے الیکشن کمیشن میں کاغذارت نامزدگی جمع کرائے تھے۔
— Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) December 30, 2023
تاہم چاہت فتح علی خان دوہری شہریت کی بنا پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دے دیے گئے تھے۔ لیکن اب تک چاہت فتح علی خان نے الیکشن کے حوالے سے کچھ کہا نہیں۔
ان کے اکاؤنٹ پر مختلف سرگرمیوں سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کی جا رہی ہیں، گزشتہ دنوں بھی ان کا انٹرویو اپلوڈ کیا گیا تھا، جس میں وہ لوٹے پر بنائے گئے گانے کو گنگنا رہے ہیں۔
Aslaam O Alikum G
PTV Home live on next Monday 6-30 InshaAllah pic.twitter.com/PeMipNqlnf— Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) February 6, 2024
دوسری جانب سرکاری چینل پر بھی وہ بطور مہمان پیش ہو چکے ہیں۔









