پاکستانی اداکار منیب بٹ الیکشن نتائج کا اعلان کرنے میدان میں آ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اداکار منیب بٹ کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ این اے 236 کے نتائج کا اعلان کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Pakistani Famous Tv Actor Muneeb Butt collecting results of Alamgir Khan in NA236, announcing the count 🔥🔥🔥
Huge lead Everywhere Alhamdulillah #NA236 pic.twitter.com/yVLVFqjeYV— Alamgir Khan (@AKFixit) February 9, 2024
منیب بٹ نتائج اعلان کرتے ہوئے نہ صرف خوش دکھائی دے رہے ہیں جوش ولولے سے بھی بھرپور نظر آ رہے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ سارا ووٹ ہی بینگن (انتذخابی نشان) کا ہے۔ نتائج کا اعلان کرتے ہی موجود افراد شور و غل کرنا شروع ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آزاد امیدوار عالمگیر خان کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نامور ادکاار منیب بٹ این اے 236 میں عالم گیر خان کے نتائج جمع کر رہے ہیں اور سنا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن جانے کے بعد ان کے امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دیتے ہوئے مختلف انتخابی نشان الاٹ کیے گئے تھے۔









