لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے 4 نومنتخب ارکان سے عہدے کا حلف لیا، اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہی ہوگا۔
سنی اتحاد کونسل کے نوابزادہ وسیم، حافظ فرحت نے حلف اٹھایا، ق لیگ کے چوہدری شافع حسین بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی سیٹوں پر انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے لیے ن لیگ کے ملک احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمدد بچھر مدمقابل ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے ملک ظہیر اقبال اور معین ریاض قریشی کے درمیان مقابلہ ہے۔








