اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت عظمیٰ اور صدارتی انتخاب کیلئے حکمران اتحاد میں مشاورت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کیلئے 2مارچ کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ صدرِ مملکت کے لیے انتخاب چار مارچ کو کرائے جانے کا امکان ہے ۔
صدر مملکت کو موجودہ سینیٹرز ہی ووٹ دیں گے، صدرِ مملکت کے لئے آصف زرداری مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
وزیراعظم کے عہدے کے لئے شہباز شریف ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
صدر اور وزیر اعظم کے انتخاب کی مجوزہ تاریخیں سامنے آگئیں








