وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔
عظمی بخاری، سمیع اللّٰہ خان، منشا اللّٰہ بٹ، غزالی سلیم بٹ اور دیگر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، اس کے علاوہ مجتبح شجاع الرحمان، کرنل ر ایوب اور دیگر اراکین پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔

ن لیگ کے اراکین اسمبلی کچھ دیر میں مریم نواز کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروائیں گے۔
سیکریٹری اسمبلی عامر حبیب بھی اپنے چیمبر میں پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔
کاغذات جمع ہونے کے بعد سیکریٹری اسمبلی اسکروٹنی کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں مسلم ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ملک محمد احمد خان 224 ووٹ لے کر اسپیکر جبکہ ظہیر اقبال چنڑ 220 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔








