پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت آج 25 فروری سہ پہر 3 بجے تک تھا۔
عمران خان کے امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔
مرکزی تنظیم کیلئے عمران خان کے امیدوار برائے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی قیادت میں 15 رکنی پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جاسکتے تھے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 فروری کو ہوگی۔
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔








