بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو سپیکر خود بلا سکتے ہیں، اسحاق ڈار

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو سپیکر آئینی طورپر خود اجلاس بلا سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں بڑا واضح ہے کہ اگر اجلاس نہیں بلایا جاتا تو 21 ویں روز سپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق آئینی 21 دن کی مہلت کے حساب سے 29 فروری آخری تاریخ بنتی ہےصوبوں میں بھی اگر گورنر اجلاس نہیں بلاتا تو وہاں بھی یہی اصول لاگو ہو گا۔
نو منتخب ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد اجلاس اتوار تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے موقع پر سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا۔