بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب  کے ایک ماہ کے بجٹ کیلئے آرٹیکل 125 کی تحریک ضابطے کے مطابق قرار

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صوبہ پنجاب کو ایک ماہ کے بجٹ کی فراہمی کےلئے آئین کے آرٹیکل 125 کی تحریک ضابطے کے مطابق قرار دے دی  ۔ پنجاب کی نومنتخب حکومت نے آئین کے آرٹیکل 125 کے تحت سپیکر پنجاب اسمبلی سے ایک ماہ کا بجٹ منظور کرنے کی تحریک پیش کی تھی  ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن مریم اورنگزیب نے آئین کے آرٹیکل 125 کے تحت تحریک ایوان میں پیش کی تھی ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ جب کابینہ اور حکومت تشکیل نہ پائی ہو تو آئین کے تحت اسمبلی متعلقہ مدت کے لئے بجٹ منظور کرتی ہے، کابینہ اور حکومت کی تشکیل مکمل ہونے تک امور حکومت چلانے کے لئے بجٹ دیا جائے، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی اجازت سے مریم اورنگزیب نے ایوان میں بجٹ منظوری کی تحریک پیش کی    مریم اورنگزیب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں تنخواہوں کی ادائیگی، تعلیم، صحت دوائی کی فراہمی، عدالتوں اور امن و امان سمیت دیگر ضروری اخراجات کے لئے یہ اقدام ضروری ہے، وقت کی قلت اور کابینہ و حکومت کی عدم تشکیل کی وجہ سے بجٹ تجاویز نہیں بن سکتیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ماہ کا بجٹ منظور نہ ہوا تو صوبے میں مالی شٹ ڈاؤن ہو جائے گا، عوامی خدمات کی فراہمی، سرکاری اداروں اور نظام کو چلانے کے لئے ایک ماہ کا بجٹ منظور کیا جائے۔