بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جے یو آئی کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ، حکمت عملی بھی طے کرلی

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں مولانا عبد الغفور حیدری، اسلم غوری، حافظ حمداللہ ،عثمان بادینی، مولانا سمیع الدین اور نورعالم خان نے شرکت کی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق جے یو آئی کور کمیٹی اجلاس میں کل کے نیشنل اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

خیال رہے کہ اسپیکر راجا پرویز اشرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر چکے ہیں۔