اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان کو ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر ایبسلوٹلی ناٹ بول دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ نے پاکستان کے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر خدشات کا اظہا کیاہے اس ضمن میں پاکستانی حکام کو آگاہ کیا ہے، پاکستان نے گیس پائپ لانے منصوبے پر پیش رفت کے لیے ایران پر پابندیوں ے چھوٹ مانگی تھی ،امریکہ کے انکار کے بعد پاکستان نے ایران کو اپنی مجبوریوں سے آگاہ کردیا ہے اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نےپاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر تبصرہ نہیں کر سکتے، توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا تھاکہ امریکا نے پاکستان کی توانائی صلاحیت میں 4,000 میگاواٹ اضافے میں مدد کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی منصوبوں کی مدد سے آج 50 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی مل رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے ایران کیساتھ تاخیر کے شکار گیس لائن منصوبے کو 2 مرحلوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔پاکستان جرمانے سے بچنے کے لیے پہلے مرحلے کے تحت گوادر سے ایرانی سرحد تک 81 کلومیٹر پائپ لائن بچھاناچاہتاتھا ، جسے بعد کے مراحل میں نواب شاہ سے منسلک کیا جاتا حکام کاکہناتھا کہ منصوبے کے مطابق 81 کلومیٹر طویل پائپ لائن گوادر کو آئی پی گیس لائن منصوبے سے منسلک کرے گی اور ابتدائی طور پر گوادر میں گیس استعمال کی جائے گی۔اگر امریکا نے کسی قسم کی پابندیاں نہ لگائیں تو پائپ لائن کو گوادر سے نواب شاہ سندھ تک بڑھایا جائے گا، اگر واشنگٹن پابندیاں لگاتا ہے تو پاکستان کے پاس اس منصوبے کو ترک کرنے کی معقول وجوہات ہوں گی اور اس طرح وہ 18 ارب ڈالر کے جرمانے اور ثالثی عدالت کی کارروائی سے بچ جائے گا
امریکہ نے پاکستان کو ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر ایبسلوٹلی ناٹ بول دیا








