اسلام آباد: وفاق میں حکومت سازی کیلئےن لیگ نےپارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق لیگی قائد نواز شریف پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرینگے،ن لیگ کاپارلیمانی پارٹی اجلاس کل صبح نوبجے پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی روم دو میں ہوگا۔
اجلاس میں سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کی حکمت عملی طے کی جائے گی ،نواز شریف پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔








