اسلام آباد(ممتازنیوز)بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی ایم ایف کوخط لکھنے کے معاملے پرتحریک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔خوشاب سے رکن قومی اسمبلی ملک شاکربشیراعوان،بھکرسے رکن قومی اسمبلی اکبرخا ن نوانی اور چکول سے رکن قومی اسمبلی میجر(ریٹائرڈ)طاہراقبال نے نئ قومی اسمبلی میں بحث کے لیے یہ پہلی تحریک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہےجس میں کہاگیاکہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ 30 حلقوں کا آڈٹ کرائیں اور گڈگورننس کے لیے شرائط رکھیں۔تحریک میں کہاگیاکہ جس جماعت یااس جماعت سے متعلقہ افرادبیرونی مداخلت کے دعوت نامے جاری کریںاور اپنے اقتدارکے کھوجانے کی وجہ سے ہوش وحواس کھوبیٹھیں تو ان سے ایسی ہی امیدرکھی جائےگی،تحریک میں یہ بھی کہاگیاکہ صدرعارف علوی نے بھی آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایاہے لیکن انہیں شایدبیرونی مداخلت کی فکرہے تاکہ جاتے جاتے رنگ میں بھنگ ڈال دیں۔تحریک میں کہاگیاکہ پاکستان کے عوام نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں حق حکمرانی کامینڈیٹ آئین کےمطابق دیاہے اور حق حکمرانی عوام کا حق ہے،پاکستان کے اقتداراعلیٰ میں بیرونی مداخلت کی دعوت نے ہمارااور پاکستان کے عوام کا استحقاق مجروح کیاہےلہذا اس معاملے کوایوان میں زیربحث لایاجائے۔
بانی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کوخط سے عوام کااستحقاق مجروح ہوا،نئی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پہلی تحریک پیش








