بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدارتی انتخاب : محمود اچکزئی امیدوار ہوسکتے ہیں

اسلام آباد:سنی اتحادکونسل کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہاہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے ہمارے امیدوار محمودخان اچکزئی ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ صدرعارف علوی نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا،  بانی پی ٹی آئی نے میری موجودگی میں صدرعارف علوی کے حوالے سے اظہارناراضی کیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواپولیس نے بے بنیاد کیسز ختم نہ کئے تو ہماری حکومت خود ختم کردے گی۔انہوں نے کہاکہ یقین ہے کہ مولانافضل الرحمان حکومت کا حصہ ہوں گے وہ اپوزیشن میں نہیں بیٹھیں گے