بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول بھٹو کا پارلیمان کے باہر بیٹھے اسٹیک ہولڈرز کو انگیج کرنے کا اعلان

کوئٹہ(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ بلوچستان کے مسائل کوئی ایک ایک جماعت یا شخصیت حل نہیں کر سکتی۔ اس وقت میثاق مفاہمت پورے ملک کی ضرورت ہے،ہم مفاہمت کی سوچ کے ساتھ بلوچستان میں حکومت چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم مفاہمیت کی سوچ کے ساتھ بلوچستان میں حکومت چلائیں گے۔ سرفراز بگٹی بطور وزیراعلیٰ اپنا پہلا دورہ گوادر کا کریں گے، جہاں بہت نقصان ہوا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمان کے باہر بیٹھے اسٹیک ہولڈرز کو انگیج کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے عوام کو مزید قربانیاں نہ دینا پڑیں، ہم نے ماضی میں بھی دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ لاپتا افراد کے معاملے پر ایوان کی کمیٹی بنائیں گے اور چاہیں گے کہ دوسری جماعتیں بھی ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ اور بلوچستان کے مسائل سنبھال رہی ہے، آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کا آغاز آصف زرداری نے کیا تھا۔ ہم کوئٹہ کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر ایوان میں کمیٹیاں بنائیں گے،تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کا حق ہے کہ وہ کسی کو بھی صدارتی امیدوار بنائے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج بلوچستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔